پاکستان
Time 10 جولائی ، 2022

عید کے بعد فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی یقینی ہے: خالد مقبول

پارٹی میں واپسی سے متعلق فیصلہ فاروق ستار نے خود کرنا ہے: کنوینر ایم کیو ایم پاکستان۔ فوٹو فائل
پارٹی میں واپسی سے متعلق فیصلہ فاروق ستار نے خود کرنا ہے: کنوینر ایم کیو ایم پاکستان۔ فوٹو فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عید کے بعد فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی یقینی ہے۔

کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا اس سال بارشوں کے بعد صورت حال بہتر ہے مگر مزید بہتر ہونی چاہیے کیونکہ شہر میں مزید بارشیں ہوں گی۔

فاروق ستار سے متعلق سوال پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا فاروق ستار سے ملاقاتیں خفیہ نہیں تھیں، عید کے بعد فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی یقینی ہے مگر پارٹی میں واپسی سے متعلق فیصلہ فاروق ستار نے خود کرنا ہے۔

مزید خبریں :