Time 10 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی: شیرشاہ کی پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

آگ لگنے کے واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ابتدائی معلومات کے مطابق شارٹ سرکٹ کے سبب  آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا: ریسکیو حکام، فوٹو: فائل
آگ لگنے کے واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ابتدائی معلومات کے مطابق شارٹ سرکٹ کے سبب  آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا: ریسکیو حکام، فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں ایک پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق شیرشاہ میں پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے عمل میں 6 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا تھا اور 2 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس موقع پر پولیس اور دیگر ریسکیوادارے بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔

واقعے سے متعلق ریکسیو حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فیکٹری کے اندر شارٹ سرکٹ ہونے کے سبب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

مزید خبریں :