29 جون ، 2022
کراچی: سندھ حکومت نے ریسکیو 1122 کے ساتھ فائر بریگیڈ سروس کو بھی منسلک کردیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق کراچی کے شہریوں کو اب ایک فون کال پر تمام ریسکیو کی سہولتیں مل سکیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ایمبولینس سروس کےساتھ 1122 فائربریگیڈکوبھی طلب کیاجاسکےگا، اس سہولت کا آغاز تجرباتی بنیادوں پر کیا جارہا ہے اور تجربہ کامیاب ہونےکی صورت میں اس سہولت کو مستقل کردیا جائےگا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ یہ سہولت شہریوں کو آج سے میسر ہوگی جب کہ مستقبل میں اس سروس کے ساتھ پولیس 15 مددگار کو بھی جوڑ دیا جائے گا۔