17 جولائی ، 2022
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ماہر پچ کیوریٹر ڈیمیئن ہوف نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈیمیئن ہوف نے اسٹیڈیم کی پچ اور گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیا، ساتھ ہی وکٹ اور گراؤنڈ کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی مشینری کا بھی معائنہ کیا۔
اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے کیوریٹر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ آغا زاہد نے ڈیمیئن ہوف کو بریفنگ دی۔
بتایا جارہا ہے کہ آسٹریلوی ماہر پی سی بی کے کیوریٹرز اور مقامی کوچز کو پچز کی تیاری پر لیکچرز بھی دیں گے۔
یاد رہے کہ ڈیمیئن ہوف 2 ہفتے کے لیے پاکستان آئے ہیں، وہ لاہور کے بعد ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔