Time 21 جولائی ، 2022
کھیل

بھارتی بورڈ نے اپنی ٹیم کو ویسٹ انڈیز پہنچانے کیلئے کتنے کروڑ خرچ کیے؟

ویسٹ انڈیز جانے والے بھارتی اسکواڈ میں 16 کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی فیملز شامل ہیں/ فائل فوٹو
ویسٹ انڈیز جانے والے بھارتی اسکواڈ میں 16 کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی فیملز شامل ہیں/ فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز  پہنچانے کے لیے ساڑھے تین کروڑ بھارتی روپے خرچ کر دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارتی کرکٹ ٹیم کو چارٹرڈ فلائٹ سے مانچسٹر  اور  پھر وہاں   سے پورٹ آف اسپین پہنچایا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ویسٹ انڈیز جانے والے بھارتی اسکواڈ میں 16 کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی فیملز شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمرشل فلائٹ پر اخراجات 2 کروڑ بھارتی روپے آنا تھے لیکن  کمرشل فلائٹ پر ایک ساتھ بکنگ نہ ہونے کی وجہ سے چارٹرڈ فلائٹ لی گئی، چارٹرڈ فلائٹ سفر کے لیے بہت مہنگی پڑی جب کہ کمرشل فلائٹ پر بزنس کلاس ٹکٹ کم کا پڑنا تھا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ کووڈ 19 پروٹوکولز کی وجہ سے انگلینڈ سے چارٹرڈ فلائٹ نہیں لی گئی۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں 3  ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

مزید خبریں :