Time 21 جولائی ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کارکنوں کو تشدد پر اکسانے لگے

جھنگ میں سابق ایم پی اے افتخار بلوچ پر بہیمانہ تشدد کی حمایت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لوٹوں کا ایسے ہی علاج ہونا چاہیے— فوٹو: فائل
جھنگ میں سابق ایم پی اے افتخار بلوچ پر بہیمانہ تشدد کی حمایت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لوٹوں کا ایسے ہی علاج ہونا چاہیے— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کارکنوں کو تشدد پر اکسانے لگے۔

جھنگ میں سابق ایم پی اے افتخار بلوچ پر بہیمانہ تشدد کی حمایت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لوٹوں کا ایسے ہی علاج ہونا چاہیے، لوٹوں کو مظاہروں سے فرق نہیں پڑتا، انہیں جوتے مارنے چاہئیں۔

پی ٹی آئی کے کسی بھی رہنما کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات کوئی نئی بات نہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین خود کئی بار اپنے حامیوں کو مخالفین پر تشدد کیلئے اُکساتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :