دنیا
Time 23 جولائی ، 2022

پاکستانی نژاد امریکی فوٹوگرافر کو سابق شوہر نے قتل کرکے خودکشی کر لی

پولیس گھر میں داخل ہوئی تو دوسرے کمرے سے کسی شخص کی کراہنے کی آواز آرہی تھی—فوٹو: سوشل میڈیا
پولیس گھر میں داخل ہوئی تو دوسرے کمرے سے کسی شخص کی کراہنے کی آواز آرہی تھی—فوٹو: سوشل میڈیا

امریکا کے شہر شکاگو میں پاکستانی نژاد فوٹوگرافر  ثانیہ خان کو  ان کے سابق شوہر  راحیل احمد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور  پھر خودکشی کر لی۔

امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو پولیس کو فائرنگ کی اطلاع ملی جس پر  وہ فوری طور پر ثانیہ کی رہائش گاہ پہنچی تو  دیکھا کہ گھر کے درواز ے پر ثانیہ کی لاش پڑی ہے اور  ان کے سر پر گولی کا نشان ہے۔

پولیس گھر میں داخل ہوئی تو دوسرے کمرے سے کسی شخص کی کراہنے کی آواز  آرہی تھی، پولیس نے دیکھا کہ ثانیہ کا سابق شوہر زخمی حالت میں پڑا ہے جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ انتقال کرگیا۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

رپورٹ کے مطابق پولیس کو کمرے سے خودکشی سے قبل لکھا جانے والا خط بھی ملا ہے۔

دوسری جانب  ثانیہ کے قاتل سابق شوہر راحیل خان کے اہلخانہ کے مطابق وہ تین دن سے گھر سے غائب تھا اور  اپنی شادی ناکام ہونے کی وجہ سے ذہنی مسائل میں مبتلا تھا۔

خیال رہے کہ اپنے قتل سے قبل ثانیہ نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی طلاق سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

ثانیہ نے لکھا تھا کہ 'بطور  جنوبی ایشیائی خاتون طلاق سے گزرنا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ زندگی میں ناکام ہو گئے ہیں، جس طرح سے کمیونٹی آپ کو جانتی ہے اور  پھر آپ پر لوگ کیا کہیں گے جیسے جملے کا دباؤ بھی ہوتا ہے'۔

مزید خبریں :