23 جولائی ، 2022
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں نئی حکومت کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم امتحان سے گزر رہے ہیں، جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سب کو ایک ایسی حکومت تشکیل دینےکے لیےکام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا، اللہ ہماری رہنمائی فرمائے،آمین۔