پاکستان
Time 25 جولائی ، 2022

ابھی اس قسم کی صورتحال نہیں کہ سونے کو رہن رکھنا پڑے: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تقریباً 9.3 ارب ڈالرز ہیں،سونے کی قدر 3.8 ارب ڈالرز ہے جو ذخائر کے علاوہ ہے__فوٹو فائل
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تقریباً 9.3 ارب ڈالرز ہیں،سونے کی قدر 3.8 ارب ڈالرز ہے جو ذخائر کے علاوہ ہے__فوٹو فائل

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر سید مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ دسمبر سے لے کر اب تک روپے کی قدر  میں 18 فیصد کمی آئی ہے۔

ایک بیان میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں 18فیصد کمی کی وجہ امریکی ڈالرکی قدر میں بین الاقوامی سطح پر اضافہ ہے جب کہ دوسری وجہ طلب اور رسد ہے۔

ڈاکٹر سید مرتضیٰ نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تقریباً 9.3 ارب ڈالرز  ہیں اور سونے کی قدر  3.8 ارب ڈالرز  ہے جو ذخائر کے علاوہ ہے۔

ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کے مطابق ابھی اس قسم کی صورتحال نہیں ہےکہ ہمیں سونے کو رہن رکھنا پڑے، توقعات ہیں کہ درآمدات میں سست روی آئےگی جس سے طلب اور رسد کا فرق بتدریج کم ہوتا چلا جائے گا۔

مزید خبریں :