27 جولائی ، 2022
پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری نبیل اعوان کو تبدیل کر کے محمد خان کو عہدہ دے دیا گیا۔
دوسری جانب نبیل اعوان کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔