پاکستان
Time 28 جولائی ، 2022

’ آپ جیسے نااہل اور کرپٹ ٹولے کو مسلط کر کے کون سا قوم کی عزت افزائی کی گئی‘

ٹوئٹر پر ریحام خان نے عمران خان کے دیے گئے بیان کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے/فوٹوفائل
ٹوئٹر پر ریحام خان نے عمران خان کے دیے گئے بیان کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے/فوٹوفائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک بار  پھر انہیں  تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

ٹوئٹر پر ریحام خان نے عمران خان کے دیے گئے بیان کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ 3 ماہ قبل کرپٹ لوگوں کو مسلط کرکے قوم کی توہین کی گئی۔

جس کے جواب میں ریحام خان نے لکھا کہ آپ یہ بتائیں کہ چار سال قبل آپ جیسے نااہل اور کرپٹ ٹولے کو مسلط کر کے کون سا قوم کی عزت افزائی کی گئی۔

یاد رہے کہ ریحام خان نے اس سے قبل  پی ٹی آئی کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  تھاکہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر تحریک انصاف ایسے خوش ہو  رہی ہے جیسے پرویز الٰہی بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن تھے۔

مزید خبریں :