پاکستان
Time 28 جولائی ، 2022

وزیر خارجہ بلاول کی افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیرخان متقی سے ملاقات

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ہوئی— فوٹو: سوشل میڈیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ہوئی— فوٹو: سوشل میڈیا

تاشقند: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیرخان متقی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے ملاقات میں دو طرفہ باہمی روابط کے فروغ اور تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں :