Time 31 جولائی ، 2022
پاکستان

24 گھنٹوں کے دوران سکھر بیراج سے 12 لاشیں برآمد

سکھر بیراج سے 13 روز کے دوران 24 لاشیں نکالی جا چکی ہیں: ڈی آئی جی جاوید جسکانی/ فوٹو فائل
سکھر بیراج سے 13 روز کے دوران 24 لاشیں نکالی جا چکی ہیں: ڈی آئی جی جاوید جسکانی/ فوٹو فائل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکھر بیراج سے 12 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق بالائی علاقوں سے سیلاب میں بہہ کر آنے والی مزید 4 لاشیں سکھر بیراج سے ملی ہیں۔

ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیراج سے 12 لاشیں ملی ہیں جبکہ 13 روز میں بہہ کر آنے والی 24 لاشیں سکھر بیراج سے نکالی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ سکھر بیراج سے ملنے والی بیشتر لاشیں ناقابل شناخت تھیں، ملنے والی لاشوں میں تین لاشیں ہندو خواتین کی تھیں، بیراج سے نکالی گئی 20 لاشوں کی تدفین کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :