Time 31 جولائی ، 2022
پاکستان

سراج الحق نے سکھر بیراج پر 3 روز سے تیرنے والی 3 لاشوں کی ویڈیو شیئر کردی

مقامی لوگوں نےبتایا کہ 23 لاشیں دیکھی گئیں، 6 کو نکالا جا سکا: امیر جماعت اسلامی کی ٹوئٹ/اسکرین گریب
مقامی لوگوں نےبتایا کہ 23 لاشیں دیکھی گئیں، 6 کو نکالا جا سکا: امیر جماعت اسلامی کی ٹوئٹ/اسکرین گریب

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سکھر بیراج  پر 3 روز سے بہنے والی 3 لاشوں کی  ویڈیو شیئر کر دی۔

ٹوئٹر پر سراج الحق کی جانب سے سکھر بیراج کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بیراج  میں  لاشوں کو تیرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لکھا کہ آج سکھربیراج سےگزرنا ہوا، تین دنوں سےیہاں تین لاشیں تیر رہی ہے ، تھانہ روہڑی اور تھانہ سکھر میں حدود کےاختلاف کی وجہ سےانھیں نکالا نہیں جاسکا۔

امیر جماعت اسلامی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیسا خراب طرزحکمرانی اور سنگدلی ہے، مقامی لوگوں نےبتایا کہ 23 لاشیں دیکھی گئیں، صرف 6 کو نکالا جا سکا، سراج الحق نے اپنی ٹوئٹ میں موجودہ صورتحال کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سکھر بیراج کے مقام پر  مزید 8 لاشیں ملی  تھیں اور 11 روز میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔


مزید خبریں :