01 اگست ، 2022
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محسن حسن بٹ نے چارج سنبھال لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایمانداری، فرض شناسی اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے گا، پبلک سروس ڈیلیوری بہتربنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں گے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے مزید کہا کہ سائبر کرائمز جیسے چیلنجز کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہوگی، کسی کوبھی شہریوں کی عزت وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جعلی، قابل اعتراض ،نفرت آمیز مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مؤثرحکمت عملی اپنائی جائے گئی۔