04 اگست ، 2022
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ واری منظوری کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری کردیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے قومی اسمبلی کے اسپیکر، سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کردیے۔
عدالت نے کہا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کے نمائندے متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔