حافظ آباد میں تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی، 7 افراد جاں بحق

سیالکوٹ سے سرگودھا جانے والی بس سولگیں کھرل کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی: ریسکیو حکام— فوٹو: فائل
سیالکوٹ سے سرگودھا جانے والی بس سولگیں کھرل کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی: ریسکیو حکام— فوٹو: فائل

حافظ آباد میں تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سیالکوٹ سے سرگودھا جانے والی بس سولگیں کھرل کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :