دنیا
21 نومبر ، 2012

ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کو پھانسی دے دی گئی

ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کو پھانسی دے دی گئی

پونا…ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم اجمل قصاب کو پونا کی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی جس کے بعد انہیں پھانسی دے د ی گئی۔ اجمل قصاب کو ممبئی جیل سے پونا کی جیل منتقل کیا گیا تھا ۔اجمل قصاب نے اپنی موت کی سزا معاف کرنے کے لیے بھارتی صدر سے رحم کی اپیل کی تھی۔ اس سے پہلے بھارتی سپریم کورٹ نے ان کی موت کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔اجمل قصاب چھبیس نومبر 2008 کو ممبئی پر حملے میں دس حملہ آوروں کے گروپ کا حصہ تھے۔ اُس کے باقی ساتھی پولیس کے ہاتھوں مارے گئے تھے لیکن قصاب کو حملے کے دوران زندہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔انہیں ممبئی کی ایک ذیلی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ممبئی ہائی کورٹ نے ذیلی عدالت کی طرف سے قصاب کو سنائی گئی موت کی سزا کی توثیق کر دی تھی۔سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا ’ہمارے پاس سزائے موت دینے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ قصاب کا سب سے پہلا اور سب سے اہم جرم یہ ہے کہ اس نے بھارت کی حکومت کے خلاف جنگ کی۔

مزید خبریں :