عراقی بحریہ کے کمانڈر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا— فوٹو: فائل
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا— فوٹو: فائل

عراقی بحریہ کے کمانڈر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بھرپور جواب کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عراقی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ الذید نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں، دہشتگردی خطے کو عدم استحکام کا شکار کرتی ہے،اس سے نمٹنے کیلئے بھرپور جواب کی ضرورت ہوتی ہے۔

عراقی بحریہ کے کمانڈر نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی۔

انہوں نے پاک فواج کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور  دونوں افواج کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کا بھی عہد کیا۔

مزید خبریں :