پاکستان
21 نومبر ، 2012

اقتصادی ترقی کیلئے خطے میں امن واستحکام ضروری ہے، حنا ربانی کھر

اقتصادی ترقی کیلئے خطے میں امن واستحکام ضروری ہے، حنا ربانی کھر

اسلام آباد…وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ اقتصادی ترقی کیلئے خطے میں امن واستحکام ضروری ہے، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، وقت آگیا ہے کہ ترقی کی نئی منزلو ں کی جانب بڑھاجائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی ایٹ وزارتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ا ٓباد میں وزارتی اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اوردیگر حکام نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین وزارتی کونسل نے وزارتی کونسل کی صدارت آئندہ دو سالوں کے لیے پاکستان کی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کودی۔ چیئرمین وزارتی کونسل نے کہاکہ ڈی ایٹ ممالک میں تعاون حوصلہ افزا اور خوش آئند ہے۔وزارتی کونسل کی صدارت پاکستان کو دی جارہی ہے اس سے رکن ممالک کے تعلقات مزید بہتری کی جانب بڑھیں گے۔ بعد ازاں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے چیئرمین شپ سنبھالنے کے بعد وزارتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کیا۔ حنا ربانی کھر نے سب سے پہلے غزہ میں جاری اسرائیل کی بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیرانسانی فعل قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے غزا پرحملے انسانیت کے خلاف ہیں اس مشکل گھڑی میں غزا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید خبریں :