Time 18 اگست ، 2022
کھیل

اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستانی خواتین کراٹیکاز بھی میڈل نہ جیت پائیں

فخرالنساء کو کوارٹر فائنل جبکہ کلثوم ہزارہ اور نرگس ہزارہ کو پہلے راؤنڈ میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا— فوٹو: فائل
فخرالنساء کو کوارٹر فائنل جبکہ کلثوم ہزارہ اور نرگس ہزارہ کو پہلے راؤنڈ میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا— فوٹو: فائل

پانچویں اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستانی خواتین کراٹیکاز بھی میڈل نہ جیت پائیں۔

فخرالنساء کو کوارٹر فائنل جبکہ کلثوم ہزارہ اور نرگس ہزارہ کو پہلے راؤنڈ میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ترکیہ کے شہر قونیہ میں اسلامی یکہجتی گیمز میں مقابلوں کے آخری روز پاکستان کی خواتین کراٹیکاز ایکشن میں تھیں۔

خواتین کی -60 کے جی کیٹیگری میں پاکستان کی فخرالنساء نے پہلی باؤٹ میں کیمرون کی کراٹیکا کو شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں ان کا کرغزستان کی کراٹیکا سے مقابلہ تھا جو صفر۔ صفر برابر رہا جس کے بعد ریفریز نے تین۔ دو سے کرغزستان کی ایتھلیٹ کے حق میں فیصلہ دیا۔

خواتین کی 68+ ویٹ کیٹگری میں نرگس ہزارہ کو کیمرون کی پلیئر نے شکست دی جبکہ کلثوم ہزارہ کو مراکش کی ایتھلیٹ نے شکست دی۔

مزید خبریں :