پاکستان
22 نومبر ، 2012

اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ کی تعمیر میں نقائص:چیئرمین نیب کا سخت نوٹس

اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ کی تعمیر میں نقائص:چیئرمین نیب کا سخت نوٹس

اسلام آباد…چیئرمین نیب نے اسلام آباد میں نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیر میں سول ایوی ایشن کی غفلت اور لاپرواہی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نیب آپریشنز ڈویژن کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے قومی احتساب بیورو کے بیان کے مطابق چیئرمین نیب نے اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیر میں سول ایوی ایشن کی غفلت اور لاپرواہی کا سخت نوٹس لے لیا۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں مجرمانہ غفلت برتی گئی، انہوں نے نیب کے آپریشنزڈویژن کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔نیب کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی اور لاپرواہی سے ملک کو ایک ارب روپے کا نقصان ہوا اور دس برس ضائع کردیئے گئے جبکہ نئے ایئرپورٹ کے ڈیزائن میں نقائص بھی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں۔ نیب کے اعلامیہ کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات رواں برس مارچ میں شرو ع کی گئی تھیں۔اعلامیہ کے مطابق سول ایوی ایشن کوگزشتہ دو دہائیوں سے 10 سے 14 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔نیب کی جانب سے اسلام آباد میں ٹاورز اور بلند و بالا عمارتوں کی منصوبہ بندی میں غفلت اور ناقص طریقہ کار پرسی ڈی اے کی کارکردگی کا بھی نوٹس لیا گیا۔

مزید خبریں :