22 اگست ، 2022
قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے کہا ہے کہ پاکستان نے 4 ارب ڈالرز کی فنانسنگ حاصل کرلی ہے۔
قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے ماہرین سے ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قطر نے 2 ارب ڈالرز فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تیل کی ایک ارب ڈالرز تاخیر سے ادائیگی کی سہولت دے گا جبکہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آئے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ دوست ملکوں سے 4 ارب ڈالرز ملنے سے فنڈنگ صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
مرتضیٰ سید کا کہنا تھاکہ 30 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے اور 37 ارب ڈالرز فنانسنگ حاصل کرنے کا تخمینہ ہے۔