پاکستان
22 نومبر ، 2012

سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں بھی جمعہ کو تعطیل کا اعلان

کراچی…بلال احمد… سندھ حکومت کی جانب سے 8 محرم الحرام (جمعہ) کو عام تعطیل کے اعلان کے بعد عدالت عالیہ سندھ اور اس کی ماتحت عدالتوں میں بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ کی ممبر انسپکشن ٹیم فہیم احمد صدیقی نے جنگ کو بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے جمعہ کو تعطیل کے اعلان کے بعدسندھ ہائیکورٹ نے بھی جمعہ کوتعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سندھ ہائی کورٹس ، سٹی کورٹس کے چاروں ڈسٹرکٹ کی عدالتیں، ڈسٹرکٹ ملیر کورٹ ، انسداد دہشت گردی کی عدالتیں، صوبائی اینٹی کرپشن سمیت دیگر تمام عدالتوں میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام (جمعہ، ہفتہ اور اتوار) کو عام تعطیل ہوگی۔

مزید خبریں :