دنیا
23 نومبر ، 2012

برطانیہ میں غیر قانوی طور پر مقیم تارکین وطن کو عام معافی مل گئی

برطانیہ میں غیر قانوی طور پر مقیم تارکین وطن کو عام معافی مل گئی

لندن. . . .برطانوی حکومت نے ہزاروں پاکستانیوں سمیت ایک لاکھ 20ہزار سابق سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں اور غیر قانونی تارکین وطن کو عملی طورپر عام معافی دے دی ہے تاہم اس سلسلے میں سرکاری سطح پر نہ کوئی اعلان کیا گیا ہے اورنہ ہی عام معافی کا لفظ استعمال کیاگیا ہے۔برطانوی اخبارکے مطابق یو کے بارڈر ایجنسی نے ایک لاکھ 20ہزار سے زیادہ سیاسی درخواست گزاروں کے معاملات کو داخل دفتر کردیاہے اور ان کے کیسوں پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں ان لوگوں کو عملاً معافی مل گئی ہے اور وہ لوگ جن کو برطانیہ سے باہرنکالے جانے کا سامناتھا ،اب برطانیہ میں رہنے کا حق حاصل کرنے کیلئے درخواستیں دے رہے ہیں ۔ہوم آفس نے بھی کہاہے کہ 47ہزارافراد کو عام معافی مل گئی ہے جن کو برطانیہ میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں تھا۔

مزید خبریں :