23 نومبر ، 2012
نیویارک. . . .امریکا کے شہر نیویارک میں تھینکس گیونگ ڈے جوش و خروش سے منایا گیا۔تھینکس گیونگ ڈے پریڈ میں مختلف بینڈزکے علاوہ سانتاکلازبھی شریک تھے۔رنگ برنگے کاسٹیوم پہنے افرادکیساتھ ساتھ کارٹون کریکٹرزتوجہ کامرکزتھے۔ایسے میں خواتین کی بڑی تعداد نے رقص کیا تو ایک سماں بندھ گیا۔غباروں اورفلوٹ سے سجی پریڈدیکھنے نیو یارک کی سڑکوں پر ہزاروں افراد جمع ہوئے۔ایک اندازے کے مطابق پینتس لاکھ افراد نے تھینکس گیونگ ڈے پریڈ کوانجوائے کیاجبکہ پانچ کروڑ افراد نے یہ تقریب ٹی وی پر دیکھی۔ سینڈی طوفان کے بعد پہلا خوشی کا تہوار تھا۔