پاکستان
23 نومبر ، 2012

حیدرآباد میں موٹر سائیکل چلانے پر آج سے تین دن کیلئے پابندی

حیدرآباد میں موٹر سائیکل چلانے پر آج سے تین دن کیلئے پابندی

حیدرآباد…محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حیدرآباد میں آج سے تین دن کیلئے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی حیدرآباد فرید جان سرہندی کے مطابق 8 ، 9 اور 10 محرم کے دوران شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ خواتین، بزرگ، صحافی اور سیکیورٹی اہل کار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ تاہم موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کے باوجود شہر میں موٹر سائیکلیں چلائی جارہی ہیں اور پولیس اہل کار صرف تنبیہ کرکے لوگوں کو چھوڑ رہے ہیں۔ اُدھر کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ کے مطابق محرم کے جلوسوں کے راستوں پر 3 ہزار پولیس اہلکار، ایک ہزار کمانڈوز اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ آج رات سے شروع ہونیوالے روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس کی گزر گاہوں کے اطراف موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔خیرپور، پڈعیدن سمیت د یگر شہروں میں بھی 8 محرم الحرام کے جلوسوں کی حفاظت کے لئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :