23 نومبر ، 2012
کراچی…کراچی اور کوئٹہ میں موبائل فون اور پی ٹی سی ایل وائر لیس سروس بند کردی گئیں، دوسری جانب حیدر آباد میں موٹرسائیکل چلانے پر3 دن کے لیے پابندی عائدکردی گئی ہے۔ موبائل و پی ٹی سی ایل وائرلیس سروسز بند ہونے سے شہریوں کو رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق موٹر سائیکل چلانے کی پابندی سے صحافی، بزرگ حضرات، خواتین،سیکیورٹی اہلکار مستثنیٰ ہوں گے جبکہ حیدرآباد میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر موبائل فون سروس بھی بند کیے جانے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں دوپہر تین بجے سے موبائل فون سروس بند ہوگی۔ کراچی اور کوئٹہ میں آج دوپہر1بجے سے رات 12بجے تک موبائل فون اور پی ٹی سی ایل وائر لیس سروس بند رہیں گی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں بھی دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے، وی وی آئی پیزسے جیمرز لی کرجلوسوں کے راستوں پرلگائے جارہے ہیں۔