Time 31 اگست ، 2022
کھیل

خواب تھا پاکستان کی طرف سے کھیلوں: کپتان ہانگ کانگ

ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے کہا ہےکہ ان کا خواب تھا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کریں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نزاکت خان نے کہا 'میرا خواب تھا کہ میں پاکستان کی طرف سے کھیلوں لیکن  پھر میں ہانگ کانگ منتقل ہو گیا،اب  ہانگ کانگ کی نمائندگی کرتاہوں اور ہانگ کانگ ہی میری ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ کےلیے ہم سب بہت پرجوش ہیں، میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں دوسری مرتبہ کھیل رہا ہوں، یقین ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف میچ میں اچھا کھیلیں گے۔

نزاکت خان کا کہنا تھا کہ بابراعظم اس وقت کرکٹ کا ایک بڑا ستارہ بننے جا رہا ہے، وہ تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں اور کپتانی میں ذمہ داری لیتے ہیں، میں بیٹنگ اور کپتانی میں بابر اعظم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتا ہوں جب کہ بولنگ میں شاہین آفریدی پسند ہیں، جیسی وہ بولنگ کرتے ہیں وہ شاندار ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ 2 ستمبر بروز جمعہ کو شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :