03 ستمبر ، 2022
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں ہانگ کانگ کے خلاف ایک اوور میں 4 چھکوں کی بارش کرنے والے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے میچ کے پلان کے حوالے سے بتایا ہے۔
خوشدل شاہ نے کہا کہ کپتان نے بولا تھا وقت نہیں لینا اور جاتے ساتھ ہی ہٹنگ کرنی ہے، شروع میں ہٹ نہیں لگ رہی تھی لیکن چھ سات گیندوں کے بعد ہٹ لگنا شروع ہو گئی تھی۔
خوشدل کا کہنا تھا جو غلطیاں ہم سے بھارت کے خلاف میچ میں ہوئیں ان کو ٹھیک کرنے کا کام کر رہے ہیں۔
دو اوورز میں 5 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے والے محمد نواز نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ میری ایشیا کپ کی شروعات اچھی ہوئی ہے، بولنگ اچھی لائن اور لینتھ پر ہو رہی ہے، شاداب اور میری بولنگ پارٹنر شپ اچھی لگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں درمیان کے اوورز میں حریف بیٹرز پر پریشر ڈالتے ہیں اور وکٹس حاصل کرتے ہیں، ہمارا فوکس یہی ہے کہ میں اور شاداب وکٹس حاصل کریں۔
نواز نے کہا سپر فور کے اہم میچز ہیں، کوشش کریں گے یہی فورم قائم رہے اور اچھی پرفارمنس دیتے رہیں۔