24 نومبر ، 2012
اسلام آباد … سینیٹر سحر کامران نے کہا ہے کہ انہوں نے خود کشی کی کوشش نہیں کی، ڈپریشن کے باعث سر میں درد ہوا جس پر سکون کیلئے گولیاں کھائی تھیں۔ پیپلزپارٹی کی سینیٹر سحر کامران کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر چیف وہب نے کہا کہ آپ کی وجہ سے بل پیش نہیں ہوسکا، جس پر ڈپریشن کا شکار ہوگئی اور سر میں درد ہوگیا جس کے باعث سکون کیلئے گولیاں کھائی تھیں، میں نے خود کشی کی کوشش ہر گز نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جدہ میں تھی اور چیف وہب کی کال پر سیدھی اسلام آباد پہنچی تھی۔