24 نومبر ، 2012
کراچی … ڈی جی سی آئی ڈی کامران فیصل نے کہا ہے کہ ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں دھماکا کیمیکل کی وجہ سے ہوا، فی الحال اسے دہشت گردی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ میں دھماکے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سی آئی ڈی کامران فیصل نے کہا ہے کہ فی الحال دھماکے کو دہشت گردی نہیں کہا جا سکتا۔ ان کے مطابق ڈیفنس کے فلیٹ میں دھماکا کیمیکل کی وجہ سے ہوا، تفتیش جاری ہے جلد حقائق سامنے لائیں گے۔