05 ستمبر ، 2022
پاکستان کی 16 سالہ کوہ پیما عیشا ساجد دنیا کی آٹھویں بلندترین چوٹی مناسلو سر کرنے نیپال پہنچ گئیں۔
وہ آٹھ ہزار 163 میٹر بلند دنیا چوٹی سر کر کے بھارتی کوہ پیما کا ریکارڈ توڑنا چاہتی ہیں۔
پاکستان کی 16 سالہ کوہ پیما عیشا ساجد مناسلو سر کرنے نیپال پہنچ گئی ہیں۔ پاکستانی کوہ پیما مناسلو سمٹ نیپالی ماؤنٹینیئر نرمل پرجا کی نگرانی میں کریں گی،کامیابی کی صورت میں عیشا مناسلو سر کرنیوالی دنیا کم عمر ترین کوہ پیما بن جائیں گی۔
کم عمری میں مناسلو سر کرنے کا موجودہ ریکارڈ بھارت کے ارجن واجپائی کے نام ہے ۔ارجن واجپائی نے 2011 میں 18 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، عیشا ساجد آٹھ ہزار میٹر سے بلند کسی چوٹی کو سر کرنیوالی کم عمر پاکستانی بھی بن جائیں گی، شہروز کاشف نے 17 سال کی عمر میں براڈ پیک کو سر کرکے یہ ریکارڈ بنایا ہے۔
عیشا ساجد کو جولائی میں براڈ پیک پر اپنی مہم خراب موسم کی وجہ سے ادھوری چھوڑنا پڑی تھی۔