06 ستمبر ، 2022
این اے 31 پشاور میں ضمنی الیکشن سے قبل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پی ٹی آئی جلسے کے لیے سرکاری مشینری کےاستعمال کا نوٹس لیا۔
الیکشن کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو7 ستمبر کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ انتخابی مہم میں کسی امیدوار کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
خیال رہے کہ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریوں کے لیے سرکاری مشینری کے استعمال کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کرین کے ذریعے پی ٹی آئی کے جھنڈے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔