Time 07 ستمبر ، 2022
کاروبار

پیٹرولیم مصنوعات کے ڈی ریگولیٹ کا معاملہ: تیل کمپنیوں نے اپنی تجاویزپیش کر دیں

 
اوگرا دوسرے مرحلے میں تیل ریفائنریز اور دیگرشراکت داروں سےبات کرےگا: اوگرا— فوٹو: فائل
اوگرا دوسرے مرحلے میں تیل ریفائنریز اور دیگرشراکت داروں سےبات کرےگا: اوگرا— فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا پیٹرولیم مصنوعات کوڈی ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق اوگرا میں ڈی ریگولیشن کے پہلےمرحلے سے متعلق اجلاس میں تیل کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ تیل کمپنیوں نے ڈی ریگولیشن سے متعلق اپنا مؤ قف اور تجاویزپیش کیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اوگرا دوسرے مرحلے میں تیل ریفائنریز اور دیگرشراکت داروں سےبات کرےگا، شراکت داروں سے ڈی ریگولیشن کا روڈ میپ تیارکرنے پر تجاویز لی جائیں گی۔

مزید خبریں :