25 نومبر ، 2012
ڈی آئی خان…ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چوگلہ میں ماتمی جلوس کے قریب دھماکے ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکا خیز مواد سائیکل کی دکان میں نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں میں عزادار اورسیکیورٹی اہلکارشامل ہیں، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر منتقل کیاگیا۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ادھر وزیر داخلہ رحمان ملک نے ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان کو ٹیلیفون واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور سائیکل کی دکان کے مالک کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔وزیراطلاعات خیبرپختونخوا میاں افتخار حسین نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی کے مکمل انتظامات کیے گئے تھے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بازار، دکانیں موبائل سروسز بند ہیں۔