19 فروری ، 2012
ملتان…معروف گلوکارہ نسیم اختر 3ماہ تک علالت کے بعد55سال کی عمر میں ملتان میں انتقال کرگئیں۔ان کا جنازہ آج بعد نماز عصر ملتان میں اداکی جائیگی۔پاکستان کی معروف غزل گائیکہ بیگم نسیم اختر نے1971 میں ریڈیوپاکستان ملتان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیاتو اس میدان میں نام رکھنے والوں نے ان کی آمد کو ایک تازہ ہوا کا جھونکا قراردیا۔جس کے بعد انہوں نے ملک کے مختلف شہروں ،پاکستان ٹیلے وڑن اور اسٹیج پر کام کیا،نسیم اختر نے سرائیکی میں بھی بے شمار گیت گائے۔چالیس سال تک غزل گیت کے میدان میں نسیم اختر نے نمایاں مقام حاصل کیا نسیم اختر کے بیٹے محمد آصف نے جیونیوز کو بتایا کہ ان کی والدہ 3ماہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔نسیم اختر معروف گلوکارہ اقبال بانو کی خالہ زاد بہن بھی تھیں۔اقبال بانو اور نسیم اختر کے موسییقی کے استاد بھی ایک ہی تھے۔ملتان میں حرم گیٹ پر واقع نسیم اختر کی رہائشگاہ پر لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی نماز جنازہ بعد آج عصر میں اداکی جائے گی۔