25 نومبر ، 2012
کراچی…کراچی اور حیدرآباد میں ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے،اس حوالے سے پہلے ہی حکومت سندھ نے کراچی میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا ،اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ نے نوٹی فیکشن جاری کردیا تھا ،تاہم رات گئے ایس ایس پی حیدرآباد پیر فرید کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حیدر آباد میں موٹرسائیکل چلانے پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے،جبکہ خیرپور کے ایس ایس پی کے مطابق وہاں پر ڈبل سواری پر پابندی 13 محرم تک رہیگی۔ادھر جیونیوز کے نمائندے کامران رضی کے مطابق کراچی میں موٹر سائیکل پر سے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹی فیکشن اتوار کی شب جاری کیا گیا،اس سے شہریوں کو بڑی پریشانی تھی،انھوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کا جاری کردہ حکم نامہ صرف کراچی کے متعلق ہے۔ادھر پابندی کے اٹھنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔