25 نومبر ، 2012
اسلام آباد …وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان کو جو لوگ استعمال کر رہے ہیں، وہی لوگ انھیں مارینگے، کراچی میں دہشتگردی کی کارروائی ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینگے،گرفتاردہشتگردعطاء اللہ نے بتایا ہے کہ وہ کراچی میں دھماکا کرناچاہتا تھا،انھوں نے کہا کہ عطاء اللہ گلستان جوہر میں رہتا تھا اور اس کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے،امن برقرار رکھنے کے حوالے سے سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،وزیرداخلہ نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی شب یہاں پریس کانفرس سے خطاب کے دوران کیا،وزیرداخلہ نے مزید بتایا کہ حالیہ دہشتگردی میں لشکر جھنگوی ملوث ہے، انھوں نے کہا کہ ہلاک ہونیوالا دہشتگرد گل محمد محسودمنگھوپیر کارہنے والا تھا،طالبان نے دہشتگردی کے فرنچائز بنا دیے ہیں،یہ ہر برے کام کرنیوا لے کواپنا نام استعمال کرنیکی اجازت دیتے ہیں،انھوں نے کہا کہ گل محمد کا تعلق طالبان کے شیر خان گروپ سے تھا، پری پیڈ سم رکھنے والے 30نومبر تک دوبارہ سم رجسٹر ڈکرائیں،ایسا نہ کرنے پر پری پیڈ سم بند کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں،انھوں نے کہا کہ ہمیں مل کر دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔کراچی میں اعلی ٰکوالٹی کا 100 کلو گرام بارود پکڑا ہے،بارود مواد میں سریا کاٹ کر بھرا گیا تھا،بارودی موادجلوس کے قریب پھٹ جاتاتو ہزاروں جانیں جاسکتی تھیں،یہبارودلائیو کوریج کے دوران تباہی پھیلاتا۔انھوں نے کہا کہ جانتے ہیں کہ دہشتگردوں کواسلحہ اوررقم کہاں سے ملتی ہے،بیت اللہ محسود نے بینظیر کو شہید کیا بعد میں خود بھی مارا گیا،حکیم اللہ محسود کو بھی خبردار کرتا ہوں کہ وہ مارے جانے کے قریب ہے۔تعاون کرنے پر موبائل فون کمپنیوں کا شکرگزار ہوں۔