دنیا
Time 13 ستمبر ، 2022

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحد پرتازہ جھڑپیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحد پرتازہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔

 آذربائیجان کی وزارت دفاع نے الزام لگایا ہےکہ  آرمینیا سرحد پربڑے پیمانے پر تخریبی کارروائیاں کر رہا ہے، آرمینیا نے سرحد پر مارٹرگولے برسائے، جس سے فوجیوں کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب آرمینیائی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہےکہ آذربائیجان نے رات گئے سرحد پر شیلنگ کی اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا۔

ادھر امریکا نے آرمینیا اور آذربائیجان سے تنازع ختم کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اسے صورت حال پر شدید تشویش ہے، فوجی دشمنی فوری ختم کرنے پر زور دیتے ہیں۔

اس حوالے سے فرانسیسی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ دونوں ملکوں نے تازہ سرحدی جھڑپوں کے بعد سیز فائرپر اتفاق کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ  دونوں ملکوں کے درمیان نگورنو کاراباخ  ریجن پر دو سال قبل بھی جنگ ہوئی تھی، 6 ماہ تک جاری رہنے والی لڑائی میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد جانیں گئی تھیں۔

مزید خبریں :