دنیا
Time 30 اپریل ، 2024

سعودیہ میں بارشیں اور سیلابی صورتحال، مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کی بارش کے دوران دعائیں

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شدید بارش کے بعد وادیوں میں سیلابی صورتحال ہے اور کئی گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

مدینہ منورہ میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی،مسجد نبوی ﷺمیں نمازیوں نے بارش کے دوران دعائیں کیں۔

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کل شام سے جمعرات تک شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ  متحدہ عرب امارات دو ہفتے پہلے شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے۔

مزید خبریں :