پاکستان
26 نومبر ، 2012

صحافیوں کو تحفظ کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، کامران خان

صحافیوں کو تحفظ کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، کامران خان

کراچی…جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن کامران خان نے حامد میر کی کار کے نیچے تھیلے سے بارودی مواد برآمد ہونے پر کہا ہے کہ یہ قاتلانہ حملے کی سازش ہوسکتی ہے۔ وہ جیو نیوز سے بات کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حامدمیرکو محفوظ رکھا، صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمے داری حکومت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حکومت کو تحقیقات کرنی چاہیے۔

مزید خبریں :