کراچی میں شوہر نے سابق اہلیہ پر تیزاب پھینک دیا

تیزاب گردی کے نتیجے میں خاتون کا چہرہ اور ہاتھ بری طرح جھلس گئے: پولیس — فوٹو: فائل
تیزاب گردی کے نتیجے میں خاتون کا چہرہ اور ہاتھ بری طرح جھلس گئے: پولیس — فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں شوہر سابق اہلیہ پر تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب فرحان نامی شخص اپنی سابق اہلیہ صائمہ پر تیزاب پھینک کر موقعے سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت متاثرہ خاتون ڈیوٹی پر جا رہی تھیں کہ ان کے سابق شوہر نے ان پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب گردی کے نتیجے میں خاتون کا چہرہ اور ہاتھ بری طرح جھلس گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب حملے کے بعد ملزم وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا  تھا تاہم خفیہ اطلاع پر  پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پاک کالونی تھانے میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :