کھیل
Time 24 ستمبر ، 2022

راجر فیڈرر کی جانب سے ٹینس کو خیر باد کہنے پر بابر اعظم کی ٹوئٹ

آخری میچ کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑی رافیل نڈال بھی رو پڑے، فیڈرر نم آنکھوں کےساتھ کورٹ سے رخصت ہوئے— فوٹو: فائل
آخری میچ کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑی رافیل نڈال بھی رو پڑے، فیڈرر نم آنکھوں کےساتھ کورٹ سے رخصت ہوئے— فوٹو: فائل

دنیائے ٹینس پر راج کرنے والے راجر فیڈر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا، آخری میچ کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑی رافیل نڈال بھی رو پڑے، فیڈرر نم آنکھوں کےساتھ کورٹ سے رخصت ہوئے۔

دنیائے ٹینس کے عظیم کھلاڑی اور 20 گرینڈ سَلم ٹائٹل جیتنے والے راجر فیڈرر لیور کپ میں آخری بار ایکشن میں نظر آئے، ان کے حریف سمجھے جانے والے رافیل نڈال ان کے ڈبلز کے ساتھی کے طور پر میچ کھیلے۔

لیور کپ میں نڈال اور فیڈرر کی جوڑی کو ٹیم ورلڈ کے جان سوک اور فرانسس ٹیافو نے شکست دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی راجر فیڈرر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کی ہے۔

بابر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’عظیم شخصیت، اپنی مثال آپ، ہیپی ریٹائرمنٹ، آپ واقعی لیجنڈ ہیں راجر فیڈرر۔‘

مزید خبریں :