27 ستمبر ، 2022
اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج شام 4 بجے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار بطور وفاقی وزیر خزانہ کل صبح 10 بجے حلف اٹھائیں گے۔
خیال رہےکہ اسحاق ڈارگزشتہ روز 5 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے۔
وطن واپس پہنچنے پر اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اللہ کے فضل وکرم سے اپنے وطن واپس آگیا ہوں ، پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس بھنور میں پھنسا ہے اس سے نکالیں۔
اسحاق ڈار کا مزیدکہنا تھا کہ قائد نواز شریف اور وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی ذمہ داری دی ہے، 1998اور 2013 میں بھی ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا۔