دنیا
Time 03 اکتوبر ، 2022

کیلیفورنیا میں بھارتی خاندان کو اغوا کرلیا گیا

واقعہ کیلیفورنیا کے علاقے  مرسڈ کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں اغوا کاروں نے ایک خاندان کے 4 افراد کو اغوا کیا جن میں 8 ماہ کی بچی بھی شامل ہے:  پولیس/ فائل فوٹو
واقعہ کیلیفورنیا کے علاقے مرسڈ کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں اغوا کاروں نے ایک خاندان کے 4 افراد کو اغوا کیا جن میں 8 ماہ کی بچی بھی شامل ہے: پولیس/ فائل فوٹو

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نامعلوم افراد نے بھارتی خاندان کو اغوا کرلیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق واقعہ کیلیفورنیا کے علاقے  مرسڈ کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں اغوا کاروں نے ایک خاندان کے 4 افراد کو اغوا کیا جن میں 8 ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اغوا کیے جانے والوں میں 36 سالہ جسدیپ سنگھ، 27 سالہ جسلین کور، ان کا 8 ماہ کا بچہ اور 39 سالہ امندیپ سنگھ شاممل ہیں۔

پولیس نے اغوا کاروں کو مسلح اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ واقعے کی تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں اس لیے زیادہ معلومات فراہم نہیں کی جاسکتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ملزمان کے نام سامنے نہیں لائے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2019 میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا اور اغوا ہونے والا بھارتی شہری بعد میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

مزید خبریں :