پاکستان
Time 05 اکتوبر ، 2022

’عمران خان کو سخت جواب دینے پر باتھ روم میں بندکیا گیا‘، بشیر میمن نے تصدیق کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ہیکر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتائے گئے واقعے کی تصدیق کردی۔ 

ہیکر نے کہا تھا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے کو باتھ روم میں قید کردیا گیا تھا اور اپنی بات منوانے کیلئے دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔

بشیر میمن نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ان کے سامنے مریم نواز کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی جس پر انہیں غصہ آگیا اور انہوں نے اونچی آواز میں عمران خان کو جواب دیا، ان کا جواب اتنا سخت تھا کہ بس گالی دینے کی نوبت رہ گئی تھی۔

بشیر میمن نے کہا کہ ان کا لہجہ دیکھتے ہوئے اعظم خان ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں باتھ روم میں لے گئے اور دروازہ بند کردیا، اعظم خان نے کہا کہ وزیراعظم کو ایسا کہہ رہے ہو۔

ہیکر نے اس واقعےکے علاوہ بھی بہت ساری باتیں کل اپنی ٹوئٹ میں کیں لیکن اب تک ان کی تصدیق نہیں ہوسکی،بعد میں ہیکر نے اپنی ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔

مزید خبریں :