Time 06 اکتوبر ، 2022
پاکستان

پنجاب کابینہ کا شدید رد عمل، عمران کی سربراہی میں اجلاس کی کہانی سامنے آگئی

عمران خان کی ہدایت پرپنجاب کابینہ نےآئی جی سے وضاحت طلب کرنےکا فیصلہ کیا تھا/ فائل فوٹو
 عمران خان کی ہدایت پرپنجاب کابینہ نےآئی جی سے وضاحت طلب کرنےکا فیصلہ کیا تھا/ فائل فوٹو

لاہور: عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کے وزرا کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کابینہ ارکان نے سوشل میڈیا کے نوجوانوں کی گرفتاری میں پولیس کی ایف آئی اےکو معاونت پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے آئی جی سے پولیس  کی معاونت  پر وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد رات گئے پنجاب حکومت نےکابینہ ارکان کےفیصلےکی روشنی میں وضاحتی خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہےکہ آئی جی پولیس تحقیق کریں، ایف آئی اے نے کیا ایکشن کی اجازت  لی، پولیس نے ایف آئی اے کے ساتھ بلا اجازت کیسے گرفتاری اور غیر قانونی کام میں معاونت کی۔

پنجاب کابینہ نے سوال کیا کہ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں غیر قانونی آپریشن میں بلا اجازت کیسے استعمال  ہوئیں؟ پولیس کا کوئی ماورائے آئین وقانون ایکشن قابل قبول نہیں ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ عمران خان کی ہدایت پرپنجاب کابینہ نےآئی جی سے وضاحت طلب کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبریں :