Time 06 اکتوبر ، 2022
دنیا

ریاض الجنہ میں خواتین کے داخلے کیلئے نئے اوقات مقرر

انتظامیہ نے خواتین کیلئے صبح 6 بجے سے 11 بجے اور رات میں 9:30 سے 12 بجے کے اوقات مقرر کیے ہیں/ فائل فوٹو
انتظامیہ نے خواتین کیلئے صبح 6 بجے سے 11 بجے اور رات میں 9:30 سے 12 بجے کے اوقات مقرر کیے ہیں/ فائل فوٹو

مسجد نبویؐؐ کی انتظامیہ نے خواتین کے لیے روضہ رسول ﷺ کے مقام کی زیارت اور وہاں نماز کی ادائیگی کے لیے وقت مقرر کردیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے خواتین زائرین کیلئے ریاض الجنہ کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق اب خواتین دن بھر میں 2 مرتبہ روضہ رسولﷺ کی زیارت اور وہاں عبادت کرسکیں گی۔

انتظامیہ نے خواتین کیلئے صبح 6 بجے سے 11 بجے اور رات میں 9:30 سے 12 بجے کے اوقات مقرر کیے ہیں۔

تاہم جمعہ کے روز اوقات کار تبدیل ہوجائیں گے جس کے تحت خواتین جمعہ کو 6 سے 9 اور رات میں 9:30 سے 12 بجے کے دوران ریاض الجنہ میں داخل ہوسکیں گی۔

مزید خبریں :