06 اکتوبر ، 2022
بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران پولیس کی ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
جعفر آباد کےعلاقے کیٹل فارم میں سماجی تنظیم کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران پولیس کی ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا۔
ورثاء نے لاش کے ساتھ اوستہ محمد ڈیرہ اللہ یار شاہراہ پر احتجاج کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ڈی آئی جی نصیر آباد کے مطابق سماجی تنظیم کی جانب سے 4 سو ٹوکن متاثرین میں تقسیم کیےگئے تھے لیکن 8 سو سے زائد افراد نے دھاوا بول دیا، انہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، جس پر یہ واقعہ پیش آیا، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔